اہم خبریں

عامرلیاقت کی تیسر ی اہلیہ دانیہ شاہ نے رہائی کیلئے کراچی کی سیشن کورٹ سے رجو ع کر لیا

کراچی(نیوزڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارانکی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے بتایا کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میری موکلہ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ لیاقت گبول نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کے پاس میری موکل کیخلاف کوئی شواہد نہیں، لہذا ضمانت دی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی، ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

متعلقہ خبریں