اہم خبریں

ایوان صدر میں کل ہفتہ کو ہونے والی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ منسوخ

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ایوان صدر میں کل ہفتہ کو ہونے والی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کو خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا گیا ہے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ہونا تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث وہ 25 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم موسم کی مسلسل خڑابی کے پیش نظر یو م پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کو اب منسوخ کردیا گیا ہے وطن عزیز کو درپیش معاشی اور اقتصادی بحران کے کڑے چیلنجز کے پیش نظر تینوں مسلح افواج نے 23مارچ کی یوم پاکستان روایتی ملٹری پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کروانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث یہ پریڈ منسوخ کردی گئی ہے فل ڈے ریہرسل کے بعد تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی مگر مسلسل موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ پریڈ منسوخ ہوئی ہے دفاعی اور قومی وسائل کفایت شعاری کے ساتھ استمال اور قومی اخراجات بچانے کے لئے یوم پاکستان پر مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر ہونا تھی کفایر شعاری پالیسی کے تحت مسلح افواج کی پریڈ شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں کل ہفتہ کو منقعد ہونا تھی اور پاک فضائیہ کے شاہین فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کرنا تھا قومی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاک ف عسکری قیادت ملک کے مشکل وقت میں اپنی قومی سیاسی قیادت اور پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ملک بھر میں یومِ پاکستان کو مِلّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔صدر مملکت داکٹر عارف علوی نے اعلی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں سمیت ملک کی ممتاز شخصیات اور سول بیورور کریسی میں اعزازات بھی تقسیم کر دئیے ہیں اور یوم پاکستان شایان شان انداز میں پوری قوم نے ملکر منایا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ترقی اور ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہوکر اپنا کلیدی کردار ادا کر نے میں مصروف عمل رہے گئی

متعلقہ خبریں