پشاور ( اے بی این نیوز )گورنر کےپی نےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میںگورنر کے پی نے صوبے میں الیکشن کی تاریخ دے دی گورنر کے پی نے صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی،الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے، کے پی میں دہشتگردی کی ایک تازہ لہر آئی ہوئی ہے،دہشتگردی کی اس لہر میں شمالی وزیرستان سے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کئی واقعات ہو چکے،دہشتگردی کے بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں ایک بریگیڈیئر اور 7 جوان شہید ہو چکے ہیں،ان حالات میں یہی مناسب ہے کہ پنجاب کی طرح کے پی میں بھی 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔















