اہم خبریں

شیخ رشید کا الیکشن شیڈول واپس لینےکا الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا الیکشن شیڈول واپس لینے الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ،شیخ رشید نے الیکشن کمیش فیصلہ کیخلاف آئینی درخواست تیار کرلی
آرٹیکل 184/3 کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جائے گی درخواست میں وفاق پنجاب الیکشن کمیش کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں وزارت داخلہ فنانس و دیگر کو فرہق بنایا گیا ہے،شیخ رشید نے استدعا کی ہے کہ الیکشن شیڈول بحال کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو کے پی کے میں 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے،موجودہ نگران سیٹ اپ کو ہٹا کر پنجاب میں غیر جانبدار سیٹ اپ تعینات کیا جائے۔

متعلقہ خبریں