کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ حکومت نے کراچی میں ماہ رمضان کے دوران مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایک ہفتے میں کورنگی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیلولر ڈیزیز اورجوہر چورنگی پر فلائی اوور کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے، ان کی توقعات پر پورا اترنا ہماری ترجیح ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یلیو لائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کر دیا جائے، اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔















