اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔پاکستان کے معاشی حالات پر سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے جبکہ نوازشریف کے دور میں عوام کو آٹا اور چینی سستے داموں فراہم کئے جاتےتھے۔انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم کی ترجیح ہے، شہبازشریف نے مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران بزرگ شہریوں اور عوام سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔















