اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کر کے اعتماد بحال کرے۔ پاکستان میں مہنگائی، پست شرحِ نمو اور زرِ مبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں، سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گمبھیر کیے۔مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اٹھا سکیں گےنیوز کانفزنس میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ہم حکومتِ پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان کو متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے گنجائش دی گئی۔ پاکستان کے ساتھ نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر آئی ایم ایف نے مذاکرات کیے۔















