اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سرکاری حج پیکج کیوں مہنگا ہوا؟ اے بی این نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔گزشتہ برس کی نسبت حج پیکج میں ساڑھے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا۔گزشتہ سال قربانی سمیت حج پیکج 8 لاکھ 26 ہزار 528 روپے تھا۔رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے۔قربانی کیلئے 50 سے 74 ہزار روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔ حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 38 روز کے لئے ہر حاجی کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔ گزشتہ سال یہ اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے۔مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے بھی 70 فیصد بڑھ گئے۔ کرائے ایک لاکھ 11 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے کر دیئے گئے۔ مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے کرائے 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے کر دیئے گئے۔ ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار ہو گئے۔ رواں سال حج پیکج میں ٹرین کا کرایہ 43 ہزار 882 روپے شامل کیا گیا ہے۔ حج کے لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئے۔رواں سال ہوائی جہاز کے کرائے بھی 70 ہزار روپے بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے ہو گئے۔ ہوائی جہاز کا ٹکٹ گزشتہ برس ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا۔ زم زم چارجز 721 کے بجائے 11 سو روپے وصول کئے جائیں گے۔ ادویات ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12ہزار روپے دینے ہوں گے۔ ویزا فیس بھی 16ہزار سے بڑھ کر 22 ہزار 275 روپے کر دی گئی ہے۔















