اسلام آباد (اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی کا نقصان عوام کا ہورہا ہے،ملک میں آٹے کے پیچھے لوگ شہید ہورہے ہیںپی ڈی ایم اور پی ٹی آئی آپس میں دست و گریباں ہیں، مرکز اور چاروں صوبوں میں ایک ہی دن الیکشن ہونا چاہیے دو صوبوں میں انتخابات مسئلے کا حل نہیں ہےالیکشن کمیشن ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاکر الیکشن کی متفقہ تاریخ طے کرےرمضان میں قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ لوگوں کے لئے آسانی ہوپی ڈی ایم کی حکومت ناکام ہوچکی ہےایک ایک دن موجودہ حکومت کا عوام پر بھاری ہےچیف الیکشن کمشنر اور صدر کو کہتا ہوں کہ آپ اپنی آئینی زمہ داریاں پوری کریںپی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائلاگ کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہیئں ،الیکشن کمیشن کا پنجاب الیکشن کے التواء کا فیصلہ سراسر غیر آئینی ہے ۔















