اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایک ہفتےمیںمہنگائی کی شرح میں 1.80فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد شرح 46.65 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا، ملک میں آٹے کا تھیلا اوسطا 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتےمیں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ رکارڈ کیاگیا، ٹماٹر 41 روپے85 پیسےفی کلو مزید مہنگا ہوکر سینچری مکمل کرگیا۔کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن، چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا۔بیف(گائے کا گوشت) 6 روپے 31 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی، دہی دودھ، چاول بھی مہنگے ہوئے۔چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو، سرخ مرچ پیکٹ 5 روپے سستا ہوا، لہسن 4 روپے 59 پیسے ، دال چنا 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔مٹن(بکرے کا گوشت) 13 روپے 78 پیسے اور دال ماش ساڑھے چھ روپے فی کلومہنگی ہوئی ۔دال مونگ، دال مسور، انڈے اور پیاز بھی سستے ہوئے۔















