اہم خبریں

اسلام آباد ،90 میں سے 10 عمارتیں زلزلے کے باعث معمولی متاثرہ پائی گئیں

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز  )چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کا شہر میں 90 بلند عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا،90 میں سے 10 عمارتیں زلزلے کے باعث معمولی متاثرہ پائی گئیں۔عمارتوں کے پلستر یا پھر چنائی میں معمولی دراڑیں پائی گئیں۔کسی بھی عمارت کے ستونوں میں دراڑیں نہیں پائی گئیں۔بلڈنگ کنٹرول ایجنسی نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ عمارتوں کے مالکان فوری طور پر دراڑوں کی مرمت کروائیں، مرمت نہ کروانے کی صورت میں عمارت کو خالی کرکے فوری طور پر ازسر نو بلڈنگ اور سٹرکچر کی پائیداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کریںیہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور PECکی رجسٹرڈ فرموں سے حاصل کئے جائیں، جن کی تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ سے تصدیق کروانا بھی ضروری ہوگی ہاؤسنگ سوسائٹیز 3 دن کے اندر ہائی رائز بلڈنگ کا سروے کرکے رپورٹ جمع کروائیں گی۔ سوسائٹیز انتظامیہ میں ہائی رائز اور میڈیم رائز بلڈنگز کے تازہ پختگی اور مضبوطی کے سرٹیفکیٹ سی ڈی اے میں جمع کروائیں۔یہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور پی ای سی میں رجسٹرڈ فرموں سے لینا ہوں گے۔سرٹیفیکیٹس کے ساتھ انسپکشن رپورٹس منسلک کرنا ہوں گی۔سی ڈی اے کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹس حاصل نہ کرنے والی عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے سے منع کیا جاتا ہے، سی ڈی اے کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹس کے حصول کے بغیر قبضہ دینے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں