اہم خبریں

سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے ضمانتیں لیں : عمران خان کے وکیل پریشان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد کے 5 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی اسپیشل بینچ سماعت کر رہا ہے۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفس نے دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کرنے کااعتراض کیا تھا، عدالت نے آج تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، دوبارہ حفاظتی ضمانت میں بہت کم مارجن ہوتا ہے، حفاظتی ضمانت اس لیے مانگ رہے ہیں تاکہ اسلام آباد جا سکیں، عمران خان کو سیکیورٹی نہیں ملی ہوئی۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ ہمیں قانون دکھائیں کہ دوبارہ حفاظتی ضمانت دی جاسکتی ہو، ابھی تک ماضی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہے، نہ ہی روایت ہے کہ حفاظتی ضمانت دوبارہ دی گئی ہو۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں خود سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے ضمانتیں لیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آج عموماً 2 رکنی بینچ نہیں ہوتا، بہتر ہے کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں۔

متعلقہ خبریں