اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دھمیال کیمپ کے علاقے میں لوگوں نے مفت آٹے کا ٹرک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق فلور مل مالکان نے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر سیکورٹی بڑھانے کی اپیل کردی ہے،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر معاملے کا نوٹس لیں۔ اگر یہی صورت حال رہی تو آٹا نہیں فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم میں بھگدڑ مچنے سے40 سالہ شخص سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ چارسدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔















