کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں افسوسناک حادثہ ، بس اور ڈمپرمیں تصادم ،تین افراد جاں بحق ،12 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں 3 افرادجاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد یوسف اورامین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نا ہوسکی ہے،جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں ایف ڈبلیو او ٹراما سپر ہائی وے منتقل کی گئی ہیں اور حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والے حقیقی بھائیوں کا تعلق بھاولپور سے تھا دونوں کی لاشیں اسپتال سے ہی بھاولپور منتقل کی جائیں گی۔















