لاہور( اے بی این نیوز ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلہ کے آفٹر شاکس کے باعث پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعدد اضلاع سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے سرگودھا، فیصل آباد، جہلم، چنیوٹ، ننکانہ سمیت دیگر شہروں میں انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کسی ناگہانی واقعہ کی رپورٹ فی الفور پی ڈی ایم اے کو بھجوائیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سے صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر کے اطلاع دیں۔















