اہم خبریں

سنٹرل اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے 61 کارکنوں کو رہائی نہ مل سکی

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     )سنٹرل اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے 61 کارکنوں کو رہائی نہ مل سکی ہائی کورٹ نے زیر حراست افراد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا پٹیشن میں راولپنڈی اور اٹک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کو چیلنج کیا گیا تھاراولپنڈی اور اٹک کے ڈپٹی کمشنر نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری و نظر بندی کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھےپولیس نے 61 افراد کو نقص امن کے خدشات پر گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نظر بندی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیئے تھے ، تحریک انصاف لائرز ونگ کے مطابق فیصلے کی کاپی نہ ملنے کی وجہ سے کارکنوں کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں