اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری کر دیئے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، جمعتہ المبارک کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے بعد تک وصول کی جائے گی، سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں ان اوقات کار کی پابندی کی جائے۔















