اہم خبریں

آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا ،پاکستان کی عوام نے جھوٹ بولنے والے نیازی کو مسترد کردیا ہے،وفاقی وزیرمرتضٰی جاوید عباسی

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضٰی جاوید عباسی نے کہاہے کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا ،پاکستان کی عوام نے جھوٹ بولنے والے نیازی کو مسترد کردیا ہے،قائد مسلم لیگ ن وزیر اعظم شہبازشریف نے مشکل وقت میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے ،اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہم نے عمران خان اینڈ کمپنی کا کیا گیا گند صاف کرنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور اب دوبارہ ترقی کی منازل کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کروانا میرا مشن ہے ،جب بھی موقع ملا ہے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور اسی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، سرکل حویلیاں میں مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں اورگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کی خدمت اور ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیاجائے ، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تاہم وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں