لاہور (نیوز ڈیسک)سابق صوبائی وزیرپی ٹی آئی خیال احمد کاسترو کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور مالی بے قاعدگیوں پر انٹی کرپشن پنجاب میں طلب کرلیا۔ جبکہ 2018ء میں وہ معمولی اثاثہ جات کے مالک تھے۔صوبائی وزیرتحریک انصاف خیال احمد کاسترونے صدر غلام آباد اور شاہین چوک کے کارپٹ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین فہیم ٹھیکیدار کو دیا اور اس کے عوض بھاری رشوت وصول کی اور روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جو عرصہ ایک سال کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔خیال احمد کاسترو پارکنگ کے ٹھیکوں میں بھی رشوت لیتے رہے اور سڑکوں کی تعمیر میں بھی بھاری کک بیکس وصول کرتے رہے ہیں۔ کرپشن میں ملوث ایکسیئن ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال بھی ان کا فرنٹ مین ہے جو سڑکوں کی تعمیرکے مختلف منصوبوں کے ٹھیکہ جات میں رشوت لے کر ان کو پہنچاتا رہا ہے۔















