اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حالیہ واقعات کے خود ذمہ دار ہیں، عدالتیں انہیں طلب کرتی ہیں وہ پیش نہیں ہوتےہم نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا بہت پہلے کر لیتے، ہم سیاسی انتقامی ایجنڈے پر یقین نہیں رکھتے، عدالت نے وارنٹ جاری کیے، پولیس افسران تعمیل کے لیے پہنچے، پولیس نہتی تھی، اسے بدترین غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا ،ایک شخص اپنی ضد اور انا کے خاطر اداروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،عمران خان بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ویل کم، بات چیت کے لیے وہ آئین و قانون یرغمال نہیں بنا سکتے، عمران نے موجودہ سیاسی نظام کو بٹھانے کے لیے سیاسی خودکش بمبار کی طرح اپنی دو حکومتیں توڑیں۔















