اہم خبریں

اگر خان صاحب کو نقصان پہنچا تو بدلہ لیں گے، ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور سہولت کار ہوں گے، مسرت چیمہ کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر خان صاحب کو نقصان پہنچا تو ہم اس کا بدلہ لیں گے، ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور سہولت کار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ہوں گے ،قریبی اضلاع سے بھی پولیس کو بلایا گیا ہے، غیرمعمولی صورتحال لگ رہی ہے، کسی بھی قسم کے تجربے سے گریز کرنا چاہیئے، سیکیورٹی دینے کی بجائے ہم پر ڈنڈے اور پتھر برسانے کا بندوبست کیا گیا ہے، الیکشن کروانے کے لئے سیکیورٹی نہیں، رکوانے کے لئے موجود ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی محبت میں پوری قوم ہر دن ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور ثابت کر رہی ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں، آج موٹروے پر حکومت کی جانب سے سازش کی توقع ہے لہذا پوری قوم تیار رہے تاکہ ہم ان کی سازش ناکام بنا سکیں،اطلات ہیں کہ آج پولیس جو کہ گلو بٹوں کا روپ دھار چکی ہے، ٹنوں کے حساب سے پتھر اکھٹے کیے ہیں اور لاہور کے قریبی ضلعوں سے بھی نفری طلب کی ہے ،کارکنان تیار رہیں، پولیس کو میں تنبیہ کرتی ہوں باز رہیں۔
.

متعلقہ خبریں