راولپنڈی(نیوزڈیسک) خاندانی دشمنی پر صلح کا معاملہ،ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تفصیلات کے مطابق راولپنڈی علاقے کلر سیداں ڈھوک بیلہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے چار افراد کو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم نصیر اپنے رشتہ دار اخمت حسین سے قتل کی سابقہ واردات میں زبردستی صلح چاہتا تھا،اس کا سوتیلا بھائی مدعی اخمت حسین اس پر راضی نہ ہوا جس پر ملزم نے صلح میں ناکامی دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بھابھی ،بھتیجی، بھتیجےعنصر سمیت چارافراد قتل کردیے۔















