اہم خبریں

فواد چودھری کی ایف آئی اے طلبی کیس میں نئی پیش رفت

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کی ایف آئی اے طلبی کیس میں نئی پیش رفت، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔ بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری کے ایف آئی اے کی طلبی کےنوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےوفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو فواد چوہدری کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نےسماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں