اہم خبریں

پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہونگے،رانا مشہور کادعویٰ

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہونگے، اگر حکومتی اتحاد کے پاس ووٹ تھے تو آج ہی ارکان پورے کر کے دکھا دیتے ،ہم نے اعتماد کا ووٹ مانگ کر آئینی اختیار استعمال کیا،جمعہ کو لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلے چند دنوں میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو نے جا رہا ہے ، پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہونگے، انہوں نے کہاکہ اگر حکومتی اتحاد کے پاس ووٹ تھے تو آج ہی ارکان پورے کر کے دکھا دیتے ،ہم نے اعتماد کا ووٹ مانگ کر آئینی اختیار استعمال کیا،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ آج 23 تاریخ کوخیبرپختونخوا اورپنجاب کی اسمبلیاں توڑ دینگے آج 23تاریخ بروزجمعہ ہے توڑیں اسمبلیاں،ابھی تک کیوں نہیں توریں،انہوں نے کہاکہ جب عدم اعتماد پیش ہوجائے تو پھر وزیرعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن کو عمران خان نے بہترین الیکشن قرار دیا، 2013کا الیکشن ہوا، اگلے دن عمران خان نے کہا کہ نیا الیکشن کراؤکیونکہ عمران خا ن کو صرف اقتدار چاہئے اور کچھ نہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے قانونی طریقے سے ہٹایا گیا، یہ صرف اور صرف اقتدار کا بھوکا ہے ثابت ہو چکاہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی چاہتی ہے اورملکی ترقی وقومی مفاد کیلئے ہم دن رات ایک کردینگے۔

متعلقہ خبریں