اہم خبریں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری دی

لاہور( اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز داتا دربار پر حاضری دی۔انہوں نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے ماہ رمضان المبارک میں دربا ر شریف کے امور اور بالخصو ص توسیعی و ترقیا تی منصوبے اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں