اہم خبریں

راولپنڈی ‘پولیس نے 18پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا

راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 18بھکاری گرفتار کرلئے۔ واقعات کے مطابق انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، 18 بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ خبریں