راولپنڈی(نیوزڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگارا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مارٹر فائر سمیت فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زد میں آکر میں دو بچے شہید ہوگئے۔















