اہم خبریں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز  ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد کا اضافہ ہو گیا بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 45 اعشاریہ 64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،12 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ ہوالپٹن چائے کا 190 ملی گرام کی پیکٹ کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیاآلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا،کیلے فی درجن 7 روپے مہنگے ہو گئے،چینی فی کلو 3 روپے،20 کلو آٹے کا تھیلا 43 روپے کا اضافہ،برینڈڈ کوکنگ آئل کا 5 کلو کا ڈبہ 40 روپے مہنگا ہوا،نمک،گڑ،باسمتی چاول اور تازہ دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل،حالیہ ہفتے پیاز 24 روپے فی کلو سستا ہوا،مرغی فی کلو 25 روپے فی کلو سستی ہوئی،دال مسور،انڈے،دال ماش،مونگ اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں