اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کی سیشن عدالت میں پیشی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، پیشی کے موقع پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایف ایٹ کچہری کے گردو نواح میں سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی گئی،ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی،کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا، اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر 21 مارچ کو سماعت ہوگی۔















