اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹس معطل کردیئے ،گرفتارنہ کرنیکاحکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹس معطل کردئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو کل عدالتی وقت کے دوران ٹرائل کورٹ میں پیشی کا حکم دیدیا۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ ایسا نہ ہو کل شام 6 بجے پہنچیں۔ یہ بھی کہا کہ عمران خان کو یقینی بنانا ہو گا کل ان کی پیشی پرامن و امان کی صورتحال نہ بنے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان عدالت پیشی کے بیان پر قائم ہیں۔ سابق وزیراعظم خود رضاکارانہ طور پر آجائیں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وارنٹ کا سارا مقصد صرف عدالت کے سامنے پیشی ہی ہے، انڈرٹیکنگ کا مطلب عدالت کے سامنے ایک بیان ہے، بیان سے انحراف توہین عدالت کے مترادف ہو گا۔خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کو خطرات کی انفارمیشن حکومت کے پاس بھی ہے، کسی پرانگلی نہیں اٹھاتا مگرعمران خان کےپاس بھی انفارمیشن ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے اس میں کوئی شبہ نہیں۔

متعلقہ خبریں