لاہور زمان پارک جھڑپیں، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر جلاؤ، گھیراؤ، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔