سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن،زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان جام شہادت نوش کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان نے کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث جمعرات کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کر گیا۔ سپاہی حلیم عمر 29 سال تھی، شہید ہجیرہ ضلع پونچ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔ پاک فوج کا یہ شیر دل جوان وطن پر قربان ہوکر شہادت کے اعلی رتبے پر سرفراز ہوگیا ہے۔