اہم خبریں

پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو پھر خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے جو ہم چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) عمران خان کے اعلان کے مطابق اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں،پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو پھر خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے جو ہم چاہتے ہیں،اسمبلیاں تحلیل کرنے کامقصد وفاقی حکومت پر پریشر بنانا ہے، کے پی کے حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کل اسمبلی تحلیل کرنے کا کہیں گے تو ہم کریں گے،خیبرپختوخوا اسمبلی پورے ملک کے سیاسی سسٹم کاصرف 6فیصد ہے،ہم ہر وہ کوشش کریں گے جس سے مرکزی حکومت پر الیکشن کیلئےدباوبڑھے،آئین اور قانون کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی جائے گی۔

متعلقہ خبریں