لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے علی بلال کی دعائیہ تقریب کے لئے کنٹینر کینال روڈ پر لگا دیا۔کینٹنر لگانے سے کینال روڈ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، کنٹینر پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری، حماد اظہر، مراد سعید سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔کینٹنر پر عمران خان کا خطاب دکھانے کے لیے سکرین بھی نصب کر دی گئی، تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد کینال روڈ پر موجود ہے۔















