اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس کا نفاذ درست قرار دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی سمیت دیگر افراد کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں مستردکردیں۔عدالت نے درخواستیں مستردکرتے ہوئے ٹیکس کے نفاذ کا اقدام درست قرار دے دیا۔30 افراد نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس لگانے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں