راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور ادویات کے پیسے نہیں کیسے چلے گا پاکستان؟سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہو گا۔واضح رہے کہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔