اہم خبریں

آئین کے مطابق اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے،وفاقی وزیر شازیہ مری

کراچی( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے تو اسمبلی توڑ دینی چاہیے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے اور عمران ممنوعہ فارن فنڈنگ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو ممبران قومی اسمبلی استعفے دینا چاہتے ہیں تو اپنی درخواست کے ساتھ اسپیکر کے پاس پیش ہوں ۔

متعلقہ خبریں