اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن و امان اور صوبے میں آئین و قانون کی عمل داری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ذرئع نے بتایا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوامن وامان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں