اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دفتر خارجہ نےوضاحت کی ہے کہ عالمی پابندیوں کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باعث ایران سے تیل نہیں لے سکتے،جمعہ کو حکام دفتر خارجہ نے کہاکہ ایران نے 18 ارب ڈالرز جرمانہ نہیں ما نگا لیکن فرانس میں قائم ثا لثی عدالت میں لے جا سکتا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن پر ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کر لیا ،حکام کے مطابق ہماری جانب ابھی کام شروع نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک ایران تجارت کی کمی کی بڑی وجہ بنکنگ چینلز کا نہ ہونا ہے۔















