اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے آنے جانے والوں کے لیے بند کر دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیکیورٹی کی ذمے داری ملنے کے بعد ایف سی نے پارلیمنٹ کے داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔