اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن ایم این اے خواجہ شیراز المحمود اور محمد خان لغاری سے ملاقات کے دوران دیا۔ تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع تونسہ میں شامل ہیں جبکہ ضلع تونسہ 362 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تونسہ ضلع میں تعمیر و ترقی کا نیا اور حقیقی باب شروع ہوگا،عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،علاقے میں خوشحالی آئے گی اور ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، چند ماہ کے قلیل عرصے میں 5 اضلاع اور ایک ڈویژن کا قیام پنجاب کی تاریخ میں مثال ہوگا۔یاد رہے کہ 15دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دی تھی، اس سے قبل مری، وزیرآباد، تلہ کنک اور کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں