اہم خبریں

ملک میں سیاسی بحران ،زخیرہ اندوز فائدہ اُٹھانے لگے، مرغی اور چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی بحران ،زخیرہ اندوز فائدہ اُٹھانے لگے، مرغی اور چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے اور 23 روپے اضافے کے بعد مرغی 467 روپے فی کلوہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں