اہم خبریں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج موٹروے ایم 1،2کئی مقامات سے بند

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے ایم 1،2کئی مقامات سے بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جبکہ ہائی ویز پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔بدھ کو موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی سے برہان انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سردار تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ لاہور اور ملتان موٹر ویز فیض آباد سے درخانہ تک جبکہ موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ بھی شاہدرہ سے لے کر وزیر آباد تک دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والی آٹھ پروازیں بھی دھند سے متاثر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں