اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اٹلی میں کشتی حادثے میں دودرجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد حقائق سے قوم کو آگاہ کرے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اٹلی میں کشتی کے حادثے میں دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی خبریں انتہائی پریشان کن اور تشویشناک ہیں۔ وزیرا عظم نے دفتر خارجہ کو جلد از جلد حقائق جاننے اور قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔















