ریاض(نیوزڈیسک)صدرامورِ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تیار جدید بوتلوں کا افتتاح کردیا۔سعودی اخبار کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے’’زمزم آب رسانی‘‘کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔اس موقع پر شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔شیخ السدیس نے’’زمزم آب رسانی‘‘انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو فرزندگان توحید کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنےکیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔















