Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وانا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

وانا ( نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بم دھماکہ ہوا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، اور بچے سڑک سے گزرے تو دھماکا ہوگیا، جس میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔