اہم خبریں

مدینہ میں مساجد کے سامنے گداگری پر 2 پاکستانی شہری گرفتار

مدینہ منورہ (نیوزڈیسک)مدینہ منورہ میں گداگری کرنے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق منگل کو ترجمان پولیس مدینہ منورہ نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ گرفتار افراد کو مساجد اور دکانوں کے سامنے گداگری پر گرفتار کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق گرفتار گداگروں میں 2 پاکستانی اور ایک مصری شامل ہے،ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ صدقہ اور خیرات متعلقہ ادارے کودیں پیشہ ورگداگروں کونہ دیں۔

متعلقہ خبریں