اہم خبریں

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ،آزاد کشمیر سے متعلق جاری منصوبوں کی رفتار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سردارتنویرالیاس نے آمدنی بڑھانے کیلئے آزاد کشمیر حکومت کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے آمدنی بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں