اہم خبریں

قومی اسمبلی ،منشیات کے جرم میں سزائے موت نہیں عمر قید ہوگی، ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدرات اسمبلی اجلاس میں انسداد منشیات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، جس میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے انسداد نشہ آور مواد کے قانون کی شق 2 کے سکیشن 9 میں ترمیم پیش کی۔ جس کے ذریعے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔نشہ آور موا د کے مقدمات میں معصوم لوگوں کو سزائے موت دیئے جانے کا خطرہ ہے، مذکورہ قانون کے تحت سزائے موت کے من مرضی پر مبنی اطلاق کو رد نہیں کیا جاسکتا۔وزیر قانون نے کہا کہ سی این ایس اے کے تحت سزائے موت کو غیر موزوں انداز میں استعمال کیا جاتا ہے ، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب جے یو آئی ف نے انسداد نشہ آور مواد قانون سے سزائے موت ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔ قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے کہا کہ مذکورہ ترمیم سے اتفاق نہیں اسلیے حمایت نہیں کر سکتی، اس ترمیم کے پیچھے کوئی اور سوچ کار فرما ہے۔

متعلقہ خبریں