اہم خبریں

کراچی،محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کارروائی، 23 سال بعد ٹھیکیدار سے سرکاری اسکول خالی کرالیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 23 سال سے ٹھیکیدار کے زیر قبضہ سرکاری اسکول خالی کرالیا ہے اور ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن فرناز ریاض نے اس سلسلے میں رپورٹ بنا کر حکام کو بھجوادی ہے جس کے مطابق اسکول کی عمارت کے کلاس رومز کھول کر تدریس شروع کروادی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں قائم ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی ایک بڑی عمارت برسہا برس سے ٹھیکیدار کے زیر تصرف تھی یہ جگہ سن 2000 میں تعمیر و مرمت کے لیے ٹھیکیدار کے حوالے کی گئی تھی جس کے بعد ٹھیکیدار نے 20 کمروں پر مشتمل عمارت کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حوالے کرنے کے بجائے اس میں مختلف کاروبار شروع کررکھے تھے جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو رہائش کی غرض سے کرائے پر بھی دے دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ساز و سامان کے سبب اب بھی تین کمرے ٹھیکیدار کے پاس ہیں جسے چند روز میں خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں